مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی

لندن (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں، میں نے زبانی طور پر وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پہنچ کر باضابطہ استعفیٰ دے دوں گا۔ وزیر خزانہ کے طور پر دو مرتبہ خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان پائندہ باد۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی نواز شریف کو پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے