انوار الحق کاکڑ

معاشی مسائل کے حل کے لیے نگراں حکومت کوشاں ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں بہتر لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، معاشی مسائل کے حل کے لیے نگراں حکومت کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکوں پر مشکل حالات آتے رہے ہیں، 1970ء میں اسرائیل میں افراط زر ہزار فیصد بڑھی تھی، دنیا نے معدنی وسائل سے اپنی معیشت کو ٹھیک کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، سرمایہ کاری کے لیے اہم شعبوں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اس وقت کام صرف تسلیاں دینا نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافے کے ذمہ داران کا تعین تو ہوگا سو ہوگا، سوال یہ ہے کہ آج ان بجلی بلوں کے مسئلے کا حل کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے