ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کا 13 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

بیجنگ (پاک صحافت) نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی معروف سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 13 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا،  ٹک ٹاک کی جانب سے بدھ کے روز اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے اٹلی کی اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے تیرہ سال اور اُس سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں دس سالہ بچی کی خطرناک چلینج پورا کرنے کے چکر میں گزشتہ دنوں موت ہوئی تھی جس کے بعد اٹلی کے حکام نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات  کیے۔ اس کیس کو دیکھنے والے تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ ہماری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کم عمر بچوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کررہی ہے۔ خیا ل رہے کہ اٹلی کی ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ ’ٹک ٹاک نے 9 فروری سے وہ اکاؤنٹ بلاک کرنے کی منظوری دے دی جن کی عمریں 13 سال یا اُس سے کم ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کی عمر کا تعین اُن کے اکاؤنٹ پر درج ہونے والی تاریخ پیدائش سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کے یورپ میں تعینات سربراہ برائے تحفظ اطفال الیگزینڈرا نے کہا کہ ہم ایک اٹلی کے صارفین کے لیے ایسا بٹن بھی متعارف کرانے جارہے ہیں جس کے ذریعے وہ تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ رپورٹ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈینس کی زیر ملکیت ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن جنوبی ایشیا میں تو مقبول ہے ہی مگر مغرب میں بھی اس کے صارفین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ کرونا وبا کے دوران اٹلی میں بھی اس ایپلیکیشن کے صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے