عظمی بخاری

مسلم لیگ ن نے راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن نے راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔  اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ انکوائری رپورٹ پر دو ارکان نے دستخط کرنے سے انکار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے رکن جہانگیر احمد اور انوار الحق نے اختلافی نوٹ لکھے۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق انکوائری کمیٹی کے ارکان  نے بھی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ عثمان بزدار نے دانستہ طور پر ان اختلافی نوٹس کو مسترد کیا ، عثمان بزدار،عمران خان ،زلفی بخاری اورغلام سرور کے سہولت کار ہیں۔ خیال رہے کہ کہ کمیٹی کے رکن جہانگیر احمد اور انوار الحق نے بھی اختلافی نوٹ لکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے