اویس لغاری

مسلم لیگ ن عوامی سطح تک اقتدار کی منتقلی چاہتی ہے، اویس لغاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکریٹری جنرل اویس لغاری نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن عوامی سطح تک اقتدار کی منتقلی چاہتی ہے، پنجاب حکومت نے ہر قانون کو عوامی خواہشات کے مطابق بنایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پیسے والے لوگوں کو لے کر آگے آرہے تھے، ہم غریب آدمی کو آگے لے کر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر قانون کو عوامی خواہشات کے مطابق بنایا۔انہوں نے کہا کہ قوانین کو ان کی اصل روح کے مطابق نافذ کیا جائے گا، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہرسطح پریقینی بنائیں گے، چھوٹے شہروں میں میونسپل کمیٹیوں کی تشکیل دی جا رہی ہے۔

واض رہے کہ اویس لغاری نے مزید کہا کہ خصوصی نشستوں پر خواتین کی نمائندگی دو گنا کر دی گئی ہے، کوئی رکن اسمبلی کسی یونین کونسل کےمعاملات پراثراندازنہیں ہوسکتا، یونین کونسلز عوامی خواہشات کے مطابق خود اپنے فیصلے کرینگی۔ انہوں  نے کہا کہ اربن اور رورل ایریا کو دوبارہ تقسیم کیا ہے، میونسپل کمیٹیاں بننے تک سسٹم نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے