تعلیمی ادارے

مزید ایک ہفتے تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اداروں کو مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں جامعات اور کالجز کی بندش میں 15 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ جس کا اطلاق نجی جامعات اور کالجز پر بھی ہوگا۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے