عظمی بخاری

مریم نواز کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں پی ٹی آئی کا پراپیگنڈہ قطعی بے بنیاد ہے، ایس سی سی ایف ڈی میں سرگودھا کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی منظوری اگر ہوئی تو بنوایا کیوں نہیں گیا؟ سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں سوشل میڈیا پر پیش کردہ لیٹر محض ایجنڈا ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم انشاءاللہ اتنا کام کرے گی کہ 5 سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ دوسرے کے کیے ہوئے کاموں کا کریڈٹ لینا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، جھوٹ بول بول کر عوام کو گمراہ کرنے کا وقت گزر چکا ہے، ان کے دورمیں نہ کوئی اسپتال بنا اور نہ کوئی اسکول، بس پیسے بناتے رہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جھوٹ بولنے میں پی ٹی آئی والے شیطان کو بھی مات دے دیتے ہیں، پی ٹی آئی نے جھوٹ بولنے اور سچ سے گریز کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے