مریم نواز

مریم نواز کا جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے جنید صفدر کے متعلق جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف وہ عدالت سے رجوع کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز نے جنید صفدر کے متعلق پانچ آف شور کمپنیوں کی جھوٹی خبر چلائی ہے۔ اگر اے آر وائی نے فوری طور پر معافی نہ مانگی تو انہیں عدالت لے جاؤں گی، اور ان کے خلاف ہرجانے کا دعوی کروں گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ اگر اے آر وائی نے پاکستان کے علاوہ برطانیہ میں بھی یہ خبر نشر کی ہوئی تو وہاں بھی ان کے خلاف دعوی دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

(پاک صحافت) ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس BRAS …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے