مریم نواز

مریم نواز وزیراعلیٰ بنیں تو این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی

لاہور (پاک صحافت) ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو وہ قومی اسمبلی کی این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی۔اس صورتحال میں این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ دے گی۔

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا پنجاب اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان قومی اسمبلی کی این اے 117 کی سیٹ پر قومی اسمبلی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کی نشست پی پی 149 پر شعیب صدیقی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ضمنی انتخاب میں استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے