مریم نواز

مریم نواز اہم اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئیں

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن پہنچ گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کل پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گی، لندن میں ان کا قیام ایک ہفتے تک ہوسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر آج رات لندن پہنچ رہے ہیں، شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔

لندن میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی اہم ملاقات بھی ہوگی، جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے ساتھ الیکشن سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

نئی حکومت کی ترجیح سی پیک کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی ترجیح سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے