مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا عمران خان کی جیب میں پڑا خط دیکھنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی جیب میں پڑا خط دیکھنے کا مطالبہ کر دیا۔  خیال رہے کہ گزشتہ روز  اسلام آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنی جیب سے خط نکالتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک  عدم اعتماد   میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں، جس کا واضح ثبوت یہ خط ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آف دی ریکارڈ خط نہیں ہے وہ آپکے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ  وزیراعظم نے کہا جن کو چاہیے میں یہ خط انکو دکھا سکتا ہوں آف دی ریکارڈ تو میں نے وہ خط دیکھنا ہے جو عمران خان صاحب کی جیب میں ہے۔

واضح رہے کہ  پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  آپ نے جو کل خط دکھایا وہ آپ کے خلاف آن دا ریکارڈ تحریک عدم اعتماد ہے جو عوام نے آٹا چینی چور اور کشمیر فروشوں کے خلاف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے