مرتضی وہاب

خان صاحب آپکی گھبراہٹ کا وقت آگیا ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ خان صاحب آپ کی گھبراہٹ کا وقت آگیا ہے۔ آپ آج ذوالفقار علی بھٹو تو کل بلاول اور آصف زرداری کی تعریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بھٹو صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی، آنے والے وقتوں میں یہی لوگ کہیں گے بلاول بھٹو اور آصف زرداری جیسا لیڈر نہیں، انکی نیت پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانا تھی۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس میں بلا تاخیر عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے، خان صاحب آپکی گھبراہٹ کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی کی طرح ایک بار پھر قوم کو مایوس کیا، یہ خان صاحب کا آخری خطاب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے