پیپلزپارٹی

مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی 180 سے زائد سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

لاہور (پاک صحافت) مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی پنجاب کی ایک سو اسی سے زائد سیاسی شخصیات نے باقاعدہ طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بلاول بھٹو زرداری نے مختلف جماعتوں سے پی پی میں شمولیت کرنے والی سیاسی شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی، ن لیگ، جماعت اسلامی، ق لیگ، جے یو آئی، مختلف برادریوں اور آزاد حیثیت میں سیاست کرنے والی 180 سے زائد شخصیات شامل تھیں جنہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شمولیت اختیار کرنے والی 180 سے زائد سیاسی شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جس گھر پر پی پی کا پرچم لہرایا گیا وہاں دوبارہ پی پی کا جھنڈا لہرائیں گے۔ جس نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا، اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اتنے ہی معنی رکھتا ہے کہ جتنا 70 کی دہائی میں اہم تھا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے