ملک احمد خان

مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر لازم ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے آئین کے تحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے۔ ملک احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں متاثرینِ سیلاب کی اب تک مکمل بحالی نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ہماری واضح پوزیشن ہے کہ اسمبلی تحلیل نہ ہوں، پرویز الہٰی اکثریت نہیں رکھتے ہیں۔ ہائیکورٹ نے یہ بات بھی کہی کہ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہے، جب تک وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے