مسلم لیگ ن

متعدد بلوچ رہنماوں کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) بلوچستان کے متعدد بلوچ رہنماوں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے، اس حوالے سے صدر ن لیگ شہباز شریف جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی صدارت میں بلوچستان میں پارٹی صورتحال سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے قائم مقام صدر جمال شاہ کاکڑ نے اپنی رپورٹ پیش کی جبکہ بلوچستان میں نواب ثناءاللہ زہری عبد القیوم بلوچ سمیت لیگی رہنماؤں کی جماعت سے علیحدگی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ ن میں بڑے پیمانے پر بلوچ سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے