متحدہ اور ن لیگ کے مذاکرات کا دوسرا دور، مفاہمت و باہمی تعاون کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) نے مفاہمت اور باہمی تعاون کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شریک ہوئے جبکہ ن لیگ کے وفد میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم تارڑ اور محمد احمد خان شامل تھے۔ ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کا ملک میں سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے مفاہمت اور باہمی تعاون کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ ترجمان نے کہا کہ وسائل، اختیارات اور اقتدار کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بنیاد پر حکومت سازی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔ سندھ کے شہری علاقے کے حقوق کے تحفظ بالخصوص کراچی کی معاشی، اقتصادی اہمیت کو بحال کرنے کےلیے مل کر آگے بڑھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے