مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کی توفیق عطا فرمائے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خدمت خلق سے سرشار جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے جذبے، عزم اور خلوص سے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں، آپ سب کا اعتماد اور حمایت میرا اصل اثاثہ ہے، دعا ہے اور پوری کوشش ہوگی کہ میں آپ اور عوام کے اعتماد پر پورا اتروں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکریہ، عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا اور ن لیگ کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز ملا ہے، میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں، بہن، بیٹی اور بچی کے نام کرتی ہوں، یہ ایک خاتون اور ایک بیٹی کو عزت دی گئی ہے۔ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور جماعت کے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، نواز شریف اور شہباز شریف کے زیرِ سایہ ان کی رہنمائی اور تجربے کو ساتھ لے کر چلیں گے، ان کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعت کی سطح پرہم نے اپنی ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ہے، ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہوں گے، پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفرااسٹرکچر، لاء اینڈ آرڈر، زراعت، آئی ٹی وغیرہ سب پر مساوی تقسیم ہو گی، ہر حلقہ، ڈسٹرکٹ، یونین کونسل اور ڈویژن ماڈل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے