احسن اقبال

ماضی کی طرح دوبارہ دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت گھسا کر گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح دوبارہ دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بات چیت پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی اور انہیں خیبر پختونخوا میں داخلہ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں ، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے شرائط نرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے