نوازشریف

لیگی رہنماوں کی لندن میں نوازشریف سے اہم ملاقات

لندن (پاک صحافت) ن لیگ کے اہم اور مرکزی رہنماوں نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر باہمی گفتگو کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ن لیگ کے رہنماوں پر مشتمل اعلی سطحی وفد نے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ممبر کشمیر کونسل حنیف ملک، سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ میاں نعمان نے نواز شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے