حنا پرویز بٹ

قید اور جیل صرف ن لیگ ہی برداشت کرسکتی ہے۔ حنا پرویز بٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ قید اور جیل صرف ن لیگ ہی برداشت کر سکتی ہے جبکہ یہ برگر پارٹی کا کام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہمناؤں کی فہرست شیئر کی ہے۔ جس میں سیاسی رہنماؤں کے نام سمیت ان کے جیل میں قید رہنے کی مدت سے متلق معلومات درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں لکھے گئے سارے اعداد و شمار عمران خان کے دورِ حکومت کے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قید اور جیل صرف ن لیگ ہی برداشت کر سکتی ہے یہ برگر پارٹی کا کام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے