انسٹاگرام

انسٹاگرام نے انسٹاگرام کڈز کی تیاری کو روکنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) انسٹاگرام نے انسٹاگرام کڈز کی تیاری کو روکنے کا اعلان کیا ہے جسے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تیار کیا جانا تھا۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے والدین کی زیر نگرانی کم عمر صارفین کے لیے ایپ کا تجربے کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2021 کے وسط میں وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فیس بک کی اپنی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسٹاگرام نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کے زیر تحت اندرونی طور پر ہونے والی تحقیق 3 سال تک جاری رہی جس میں دریافت کیا گیا کہ انسٹاگرام نوجوان صارفین بالخصوص لڑکیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیرینے بلاگ اور ٹوئٹر پیغامات میں میڈیا اور ناقدین پر الزام عائد کیا کہ وہ ایپ کے مقصد کو درست طور پر سمجھ نہیں سکے۔انہوں نے بتایا کہ یہ فوٹو شیئرنگ ایپ کبھی بھی چھوٹے بچوں کے لیے تیار نہیں کی گئی بلکہ 10 سے 12 سال کے صارفین کے لیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے