شہبازشریف

قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کا تعاون کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کا تعاون ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خالد مقببول صدیقی نے وزیراعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے