کورونا وائرس

قومی ادارہ صحت کا کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔ این آئی ایچ کے مطابق ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔

نئے کووڈ 19 ویریئنٹ کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ جے این ون ویریئنٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسرے کووڈ 19 ویریئنٹس کی جگہ لے رہا ہے۔ فی الحال پاکستان میں نئے ویریئنٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ این آئی ایچ کے مطابق کووڈ سے بچاؤ کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے۔ کووڈ اور پھیپھڑوں سے متعلق دیگر وائرس سے بچنے کیلئے پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ این آئی آیچ کے مطابق ویکسین ابھی بھی کووڈ سے بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے