شازیہ مری

قوم عدلیہ کی تقسیم کو کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم عدلیہ کی تقسیم کو کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی فیصلوں کے اثرات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ وقت آگیا ہے آئینی معاملات دیکھنے کے لیے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے۔ ایک عرصے سے عدلیہ نیا آئین لکھ رہی ہے، ہماری عدلیہ نے آئین شکن آمر کو آئین میں ترامیم کا اختیار دیا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ ججز کی تعیناتی کا اختیار پارلیمان کو واپس دینے سے عدلیہ کی ساکھ قائم ہوگی۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل کا ریفرنس 10 سال سے سماعت کا منتظر ہے، بھٹو شہید کے عدالتی قتل پر ہماری عدلیہ گزشتہ 43 سال سے تاریخ کے کٹہرے میں کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم پوچھتی رہے گی جب بھٹو سے انصاف کی بات ہوتی ہے تو عدلیہ نظریں کیوں پھیر لیتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے