حمزہ شہباز

قوم بھوک اور بیروزگاری کا شکار ہے، عمران خان کو حساب دینا ہوگا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام بھوک اور بے روزگاری کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، اب عمران خان کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچے ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کا فخر تھے۔ ان کی جب بھی یاد آتی ہے تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ عمران خان کے دور میں تو ایک کلو میٹر سڑک نہیں بن سکی جو بنی تھیں وہ بھی ٹوٹ گئی ہیں لیکن ہم نے موٹر وے بنائے ہیں۔ عمران نیازی نے اس ملک کو اجاڑ دیا ہے، یہ کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا جھوٹا اور مکار شخص ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں روز عام آدمی سے مل کر اس کے غم بے بسی بھوک اور دکھ کو دیکھتا ہوں محسوس کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے