خواجہ سعد رفیق

قبل ازوقت انتخابات مانگنے والے سنجیدہ ہوتے تولانگ مارچ کی بجائے اپنے استعفے منظور کرواتے، سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات مانگنے والے سنجیدہ ہوتے تولانگ مارچ کی بجائے اپنے استعفے منظور کرواتے، صوبائی حکومتیں توڑتے ماحول خودبخود بن جاتا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہم نے  تحریک انصاف  کی غیرقانونی حکومت کوبرداشت کیا،4حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کوبرداشت کریں ۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹؤئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ  جلدی انتخابات کامطالبہ بلا جوازہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  قبل ازوقت انتخابات مانگنے والے سنجیدہ ہوتے تولانگ مارچ کی بجائے اپنے استعفے منظور کرواتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے