گاڑیاں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو 1800cc سے زائد کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو 1800 سی سی سے زیادہ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےکفایت شعاری مہم کے سلسلے میں خط لکھا گیا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو زیادہ سے زیادہ 1800 سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افسران ایس یو وی اور سیڈان گاڑیاں بھی 1800 سی سی سے زیادہ کی استعمال نہ کریں۔

کیبنیٹ ڈویژن نے پولیس، ایف آئی اے، کسٹمز اور کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے