فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر صوبائی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے ایک مرتبہ پھر فیاض الحسن چوہان کو صوبائی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔یاد رہے کہ ان کی حالیہ تعیناتی وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد 13 اگست کو عمل میں آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان کی جگہ معاون خصوصی وزیراعلی برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات حسان خاور کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ایوان وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 13 اگست 2021 کو فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حسان خاور بطور ترجمان حکومت پنجاب اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات خدمات سر انجام دیں گے۔حسان خاور نے اپنی تعیناتی کے بارے میں ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ فیاض چوہان مجموعی طور پر مرتبہ صوبائی ترجمان کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں اور یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ان سے قلمدان واپس لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے