فضل الرحمان نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کیخلاف احتجاج کی کال دیدے

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  اتوار کو پورے ملک میں سوئیڈن کے رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئیڈن میں مسلسل قرآن کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، اس عمل سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے دل کو دکھ پہنچ رہا ہے۔ ہم نے ایسی اظہار رائے کو مسترد کر کے قوم سے احتجاج کی اپیل کی ہے۔

واضح ڑہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ تورات، انجیل سمیت تمام آسمانی کتابوں کا احترام کرتی ہے۔ ان  کا کہنا ہے کہ 23 جولائی کو کراچی میں سب بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا، سوئیڈن کے خلاف کراچی کے مظاہرے میں بذات خود شریک ہوں گا، پوری قوم سڑکوں پر آ کر سوئیڈن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی طلبہ

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

لاہور (پاک صحافت) بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے مقامی لوگوں کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے