مرتضی وہاب

عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، مرتضٰی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائٹ کے ایریا میں 17 نئی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں، سڑکوں کی تعمیر سائٹ کے رہائشی اور صنعت کاروں کا دیرینہ مسئلہ تھا جو سندھ حکومت نے حل کیا ہے، لوگوں کو کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹری مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ  سڑکوں کی تعمیر سے پہلے پانی، سیوریج اور ڈرینج کی لائنوں کو درست کیا گیا ہے، اب سڑک کی لین مارکنگ کی جائے گی، پیپلز پارٹی نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے کیماڑی کے بھی مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی  لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے