شازیہ مری

عوام کی زندگی عذاب بنانے والوں پر عوام کا عذاب نازل ہونے والا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ نے سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ عوام کی زندگی عذاب بنانے والوں پر عوام کا عذاب نازل ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عوام کی چیخیں نکالنے والوں کی اپنی چیخیں نکل رہی ہیں، آج بھی بجلی کی قیمتوں میں عوام سے ایک سو ارب روپے لوٹنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اوگرا اور نیپرا میں چھپ کر عوام پر وار کر رہے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عوامی مارچ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ نے کٹھ پتلی حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ یاد رہے کہ پی پی کا لانگ مارچ گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوچکا ہے جس کی قیادت بلاول بھٹو خود کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے