سعید غنی

عوام پی ٹی آئی کے عذاب سے نجات چاہتے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی نے پی ٹی آئی کو ملک و قوم کے لئے وبا اور عذاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اس سے نجات چاہتے ہیں۔ ہم کراچی کو اس وبا اور عذاب سے نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت نے عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور آٹا، چینی چوری میں خود حکومت ملوث ہے۔ پی ٹی آئی کے اعلی عہدیداروں نے گندم اسمگلنگ کی اور ملک میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا کیا۔ سینیٹ کی سیٹیں بھی بیچی گئیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیا جتنا موجودہ حکومت نے صرف دو ڈھائی سال میں لیا ہے۔ جتنی مہنگائی آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی اب تو ضرورت کی ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم کو پی ٹی آئی کے اس عذاب اور نحوست سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے