شاہد خاقان عباسی

عوام پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بغاوت کر چکے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر عوام اب پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بغاوت کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے اس ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے، وزراء اور وزیراعظم ان تماشوں میں برابر کے شریک ہیں لیکن یہ تماشے اب جلد ختم ہونے والے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد آئی ہے حجاب ٹوٹا ہے۔ اب اس حکومت کے خلاف لائنیں لگ جائیں گی۔ اسپیکر سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، جو غلط کام کرے گا اسے قانون کے سامنے پیش ہونا ہو گا، اسپیکر نے جس طرح پارلیمان اور ادارے کو تباہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے