جاوید لطیف

عمران نیازی کو ملک کیساتھ کیے گئے کھلواڑ کا حساب دینا پڑے گا۔ جاوید لطیف

شیخوپورہ (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو ملک کے ساتھ کیے گئے کھلواڑ کا حساب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ پاکستان اس طرح نہیں چل سکتا۔ عمران نیازی آج مکافات عمل کا شکار ہے، یہ اسمبلیاں توڑنے کی بات تو کرتا رہے گا توڑے گا نہیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ملکی خزانے پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے، اس شخص نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خاطر اپنے سیاسی مفادات داؤ پر لگائے، عمران نیازی کو ملک کے ساتھ کیے گئے کھلواڑ کا حساب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

ژوب (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے