شازیہ مری

عمران نیازی لوگوں کا خون چوس رہا ہے، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی لوگوں کا خون چوس رہا ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ ان سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے، اس نااہل حکومت نے تیل اور ایل پی جی کی قیمتیں پھر بڑھادیں۔

واضح رہے کہ کہ شازیہ مری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ عمران نیازی اسمبلی میں آکر فلسفہ سناتے ہیں اور پھرعوام کی بینڈ بجاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں ان نااہل اور بے حس حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے