شیری رحمان

پیپپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے دوسرے دن عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سرکار کے ابھی سے منی بجٹ جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق حساس قیمتوں کی شرح پہلے ہی 15 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مزید مہنگی ہوگی، تباہی سرکار کی عوام دشمن معاشی پالیسیز ناقابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تباہی سرکار کے ابھی سے منی بجٹ جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں، 15 جون کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، 15 دن گزرنے کے بعد پیٹرول 2 روپے، ڈیزل3 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔ 610 ارب روپے کی لیوی حاصل کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں باربار اضافہ کیا جائے گا، تباہی سرکارعوام پر پیٹرول لیوی لگاکرعوامی بجٹ پیش کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے