احسن اقبال

عمران نیازی قوم کے اعتماد اور وقار کو مجروح کررہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم کے اعتماد اور وقار کو مجروح کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس ملک کے پاس ایٹمی طاقت ہو وہ غلام نہیں ہوتا۔ اگر ہم نے آئین پر ملک نہ چلایا تو اگلے 25 سال بھی گزشتہ 75 برسوں کی طرح ضائع ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ایک انتہائی پولارائزڈ انسان ہیں، ان سے کسی مفاہمت کی توقع نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کشمیر پر بھی پولارائزڈ رہے، اگر کوئی ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار کے اندر رہ کر اپنا کام کرے تو اسے ویلکم کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ انٹرویو  کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے بطورِ قائد حزب اختلاف پہلی تقریر میں چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کی، اگر چارٹر آف اکانومی ہوجاتا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ پی ٹی آئی حکومت کو ہوتا۔ عمران خان نے چارٹر آف معیشت کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ان سے این آر او مانگا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے