حمزہ شہباز

کھیل تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت)  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا  ہے کہ یہ کھیل تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، ان کھیل تماشوں کا انجام قریب ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے یہ بھی کہا کہ آئین او رقانون کے مطابق چلیں گے، اللہ کریم مدد کرے گا۔ نواز شریف اور شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے کی گئی کمنٹنٹ پوری کرنے کاحکم دیا ہے، ساتھ دینے والوں کیلئے خود جا کر ووٹ مانگوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا، کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ سے شروع کررہے ہیں، دیگر ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے  اللہ کریم مدد کرے گا، خدمت کی ہے عوام ہمارا ٹریک دیکھ کر ووٹ دینگے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کردار ہاوس کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے، وزارت اعلیٰ خود چل کر پرویز الہیٰ کے گھر گئی لیکن انہوں نے خود کو تماشا بنا لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے