عطا تارڑ

عمران نیازی قانون کی گرفت میں آچکے اب ان کا بچنا مشکل ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی قانون کی گرفت میں آچکے اب ان کا بچنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبسلوٹلی ناٹ کی حقیقت آج سب کے سامنے آگئی ہے، سائفر کے معاملے پر پاکستان میں ایک بحران پیدا کیا گیا، اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مجرم قرار دیا، ان کا بیان ناقابل تردید ثبوت ہے اب سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ سائفر کو لہرانا، گھمانا سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم کے حلف کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نیازی کے معتمد خاص پرنسپل سیکرٹری نے انہیں مجرم قرار دیا، سائفر کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فی الفورٹرائل چلایا جائے۔ سائفر کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کر دی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، کیس میں گرفتاری بھی مطلوب ہوگی، معاملے پر عدالت نے حکم امتناعی واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کو اپنے قبضے میں رکھنا غیر قانونی ہے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کیس کا چیئرمین پی ٹی آئی جواب دیں، آج شہزاد اکبر اور شہباز گل کہاں گئے؟ اپنی باریاں آئیں تو تکنیکی بنیادوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ آپ کا ماضی، حال داغدار اور مستقبل تاریک ہے، آپ سے ایک ایک پائی قوم کی نکلوا کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے