مریم اورنگزیب

عمران صاحب تسلی رکھیں، ابھی تو احتساب شروع ہوا ہے، ابھی تو بہت کچھ آنا باقی ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جلدی گھبرا گئے ہیں، ابھی تو احتساب شروع ہوا ہے، ابھی بہت کچھ منظرعام پر آنا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے دوسروں پر جو الزام لگائے وہ ان سب میں خود مجرم ثابت ہورہے ہیں۔ عمران صاحب شہبازشریف سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ شہبازشریف تو آپ کے ہر جھوٹے اور بے بنیاد الزام کا پاکستان ہی نہیں بیرون ملک عدالتوں میں بھی جواب دے چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس اتنا کمزور ہے تو 6 سال ریکارڈ کیوں چھپایا؟ یہ چھ سال سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟ وکیل پر وکیل کیوں بدل رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں آپ چور نہیں تو پھر چھ سال سے تاریخ پر تاریخ کیوں؟ ہر سال الیکشن کمیشن سے عمران صاحب اپنے اصل اکاﺅنٹس اور ان میں آنے والے اربوں روپے کیوں چھپاتے رہے ہیں؟۔ عمران صاحب میڈیا اور اداروں کے خلاف کالے قوانین بنا کر اب سچ کو سامنے آنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے