راجہ فاروق حیدر

عمران خان کے کہنے پر وفاقی وزراء ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں، راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر وفاقی وزراء آزاد کشمیر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدامات کے بعد آزاد کشمیر کےعوام کی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف بھاری تنخواہ اور مراعات لینا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکنا، شفاف انتخابات کروانا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر وفاقی وزراء ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ خیال رہےکہ آزاد کشمیر سیاسی رہنماؤں کا گڑھ بن چکا ہے، جہاں تمام سیاسی پارٹیاں جلسوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے