مریم اورنگزیب

عمران خان کے کہنے پر ریڈیو پاکستان اور سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے دفاتر پر حملے

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر بدھ کو ریڈیو پاکستان اور سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے دفاتر پر حملے کے گئے۔ ان کاکہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانا دہشتگردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ خواتین سمیت سرکاری عملے پر تشدد کرنا، توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانا دہشت گردی ہے۔ ان  کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہر وہ کام کر رہے ہیں جس سے بھارت میں شادیانے بجائے جاتے ہیں، ڈی جی ریڈیو پاکستان کو شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا بلکہ سرکاری نقصانات بھی وصول کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان کی گرفتاری پر ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور تھوڑ پھوڑ کے واقعات پر عدالتوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے