مولانا فضل الرحمن

عمران خان کی نااہلی پر مولانا فضل الرحمن کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کی نااہلی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ نے پاکستانی سیاست میں فیڈ کیا، اس کی امانت، دیانت اور صداقت کا یہ عالم ہے کہ کسی ایک بات پر کھڑا نہیں رہ سکتا۔ اس کی صداقت کا یہ عالم ہے کہ دوسروں کو چور کہتا ہے لیکن اس نے تو پوری دنیا کو لوٹا ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت سے پیسہ لیکر لوٹا ہے، کیا اس کے لیے کوئی قانون نہیں ہے؟ آج وہ جکڑا گیا ہے اسی کو آگے لیکر جائیں گے اور پاکستان اس قسم کے عناصر سے نجات پائے گا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ایسے آدمی کی پشست پناہی میں ملک کے اندر تخریب کاری کی طرف جانا چاہتے ہیں تو انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تخریب کاری نہیں چلے گی اور عوام ایسے لوگوں کو کچل کر رکھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے اس طرح مشکلات نہ پیدا کی جائیں، جلوس ہم نے بھی نکالے ہیں، آزادی اور ملین مارچ کیے ہیں لیکن عام آدمی کی زندگی کو تکلیف نہیں پہنچائی، اس طریقے سے درعمل پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ ہے لیکن قوم اس قسم کے حربوں سے گمراہ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے