شرجیل میمن

عمران خان کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے ملک کو سفارتی محاذ پر نقصان ہوا۔ شرجیل میمن

کوئٹہ (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو سفارتی محاذ پر شدید نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو سفارتی محاذ پر شدید نقصان ہوا جس کی وجہ سے ہم عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوئے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک بیوقوف وزیراعظم تھے، انہوں نے نریندر مودی کی کامیاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مودی کی کامیابی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بزدل انسان ہیں، وہ کہتے ہیں کہ انہیں بھی مرتضی بھٹو کی طرح قتل کردیا جائے گا، عمران خان ہم پر تنقید کرتے ہیں اور مثالیں بھی ہمارے ہی لیڈران کی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آزادکشمیر

آزاد کشمیر؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفرآباد (پاک صحافت) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے