ناصر حسین شاہ

عمران خان کی طرزِ حکمرانی آمرانہ اور مشترکہ سوچ سے آری تھی، سید ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرزِ حکمرانی آمرانہ اور مشترکہ سوچ سے آری تھی۔ سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ عمران کے وزراء صرف ٹی وی پر جگت بازی اور مخالفین کی کردار کشی میں مصروف رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہجب عمران نیازی کو حکومت دلوائی گئی تو ملک معاشی طور پر کمزور نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دیوالیہ ہونے کی بات کرنا تو دور کی بات کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، عمران نیازی کے اپنے ایف بی آر کے چیئرمین نے ملک کو دیوالیہ پن کی حالت میں پہنچنے کا ذکر کیا۔

واضح رہے کہ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ  عمران حکومت معیشت سنبھالنے اور اس کو چلانے میں ناکام ہوئی۔ انہوں  نے کہا ہے کہ عمران کو پتا تھا وہ لائے گئے ہیں، اس لیے اپنا پورا دور دوبارہ حکومت میں آنے کی حکمت عملی میں گنوایہ، تارکین وطن کو ووٹ کا حق، ای وی ایم اور مخالفین کو این اے بی میں پھسانہ ان کی حکمت عملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے