رانا ثناءاللہ

عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی، ڈرامہ کررہا ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان دو نمبر آدمی ہے انہیں کوئی گولی نہیں لگی سب ڈرامہ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پچھلے ڈیڑھ دو ماہ سے ڈرامہ کررہا ہے، اگر ان کی ٹانگ پر صحیح فائر بھی لگا ہوتا تو زخم ٹھیک ہونے کا وقت دو ہفتے سے زیادہ نہیں۔ متنازع شخص غلام ڈوگر کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نوید کے علاوہ کوئی دوسرا تیسرا ملزم نہیں، ملزم نوید کا بیان 100 فیصد درست ہے، جتنی مرضی تحقیق کرلیں، جتنی مرضی جے آئی ٹی بنالیں، نہ دوسرا ملزم ڈال سکتے ہیں نہ تیسرا، یہ سنگل فائرنگ کا واقعہ ہے اور ملزم نوید مذہبی طور پر متاثر تھا، معظم کو فائر عمران خان کے گارڈ کا لگا ہے، گارڈ کو گرفتار ہونا چاہیے، اس سے تفتیش ہونی چاہیے، پوسٹمارٹم رپورٹ پڑھ لیں، معظم کو لگنے والی گولی ان کے گارڈ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فراڈیا کہتا ہے کپڑوں سے چار گولیاں برآمد ہوئی ہیں، گولیاں کیا ٹافیاں تھیں جو کپڑوں سے برآمد ہوئی ہیں، 7، 8 فائر ہوئے ہیں اور انہیں 30 سے 35 گولیاں لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے