خواجہ آصف

عمران خان کو اب ڈراؤنے خواب آئیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سارے  خواب چکنا چور ہوگئے، اب انہیں ڈراؤنے خواب آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف  نے ایک  بار پھر سابق وزیر اعظم عمران خان  کو ہدف تنقید بنایا اور ان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چورن بیچ رہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرکےالیکشن میں 5 سال کے لیے حکومتیں مل جائیں گی۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ  انتخابات وقت پر ہوں گے تو 2 صوبائی حکومتوں کے ساتھ مرکزکا انتخاب لوٹ لیں گے، عمران خان کےسارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب اس کو ڈراؤنےخواب آئیں گے۔ یاد رہے کہ  سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے