شرجیل میمن

عمران خان کا مائنڈسیٹ آمرانہ اور آج ملک میں امپائر نیوٹرل ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مائنڈ سیٹ آمرانہ ہے جبکہ آج ملک میں امپائر نیوٹرل ہے جو عمران خان کو کسی صورت پسند نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے اسمبلی میں کوئی قانون سازی نہیں کی، پی ٹی آئی حکومت زیادہ تر قوانین آرڈیننس کے ذریعے لے کر آئی، انہوں نے اپنے دور حکومت میں غیرآئینی کام کئے ہیں۔ عمران خان کس منہ سے اداروں، سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہیں؟۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں انارکی پھیلانا چاہ رہے ہیں، عمران خان صرف اپنی پسند کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔ عمران خان کے پاس شروع سے ہی اکثریت نہیں تھی، عمران خان کو مصنوعی وزیراعظم بنایا گیا تھا۔ خان صاحب یہ ملک عوام کا ہے،آپ کو ورثے میں نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے