خورشید شاہ

عمران خان کا رونا دھونا اسے کوئی فائدہ نہیں دے گا۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا رونا دھونا اب اسے کوئی فائدہ نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ نہیں کرے گا، گزشتہ مارچوں اور دھرنوں کا نتیجہ عمران خان کے سامنے ہے۔ عمران خان نے پوری طاقت سے اس ملک پر حکومت کی، اب دھوکا دینے کیلئے بے اختیار ہونے کا رونا رو رہا ہے۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اتنا کمزور اور بے اختیار تھا تو اسے حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساری توانائیاں اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے کیلئے استعمال کیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی طلبہ

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

لاہور (پاک صحافت) بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے مقامی لوگوں کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے