سلیمان شہباز

عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانےکی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے،سلیمان شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانےکی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے، نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے۔  عمران خان بتائے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امر بالمعروف تھا؟

تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز نے جاری بیان میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائے جنرل باجوہ کو تاحیات اینشن کی پشکش  کوجں کی؟کاریہ امربالمعروف تھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ امربالمعروف کو چھوڑوا اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرو۔

واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے مزید کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والافتوے نہ دے، امر بالمعروف پر عمل کرتے توبشریٰ بی بی اور فرح گوگی کو اپنا فرنٹ نہ بناتے، امر بالمعروف پر عمل کرتے تو شہدا کے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے